نئی دہلی،2جنوری(ایجنسی) حکومت نے صاف کیا ہے کہ ریستوران کے بل میں لگنے والا سروس چارج آپشنل ہے، ضروری نہیں. واضح رہے کہ سروس چارج اور سروس ٹیکس میں فرق ہوتا ہے. اور یہ چھوٹ سروس ٹیکس نہیں بلکہ سروس چارج پر دی گئی ہے اور سروس چارج دینا کسٹمر کی مرضی پر ہے کہ وہ دے یا نہ دےسروس چارج ویسے تو گاہک کی خواہش پر منحصر ہے لیکن
زیادہ تر ہوٹل اور ریستوران سروس چارج لیتے ہیں.
سروس چارج عام طور پر بڑے ہوٹل اور ریستوران میں لیا جاتا ہے. اب آپ کے پاس اختیار ہے کہ اگر آپ کو ہوٹل یا ریستوران کی سروس پسند نہیں آئی تو آپ سروس چارج دینے سے انکار کر سکتے ہیں.